Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کیلئے مائیکل کلارک آسٹریلیا کے کپتان

ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کیلئے مائیکل کلارک آسٹریلیا کے کپتان

سڈنی۔ 11 جنوری (پی ٹی آئی) آسٹریلیا نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے مائیکل کلارک کو اپنے 15 رکنی کرکٹ اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا ہے۔ آسٹریلیا اپنے زخمی لیکن پرعزم کھلاڑی کلارک کی ٹیم میں شمولیت کے لئے بے چین تھا چنانچہ انہیں کپتان مقرر کرتے ہوئے جسمانی فٹنس ثابت کرنے کیلئے 21 فروری تک مہلت دی ہے۔ کلارک زخمی ہونے

سڈنی۔ 11 جنوری (پی ٹی آئی) آسٹریلیا نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے مائیکل کلارک کو اپنے 15 رکنی کرکٹ اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا ہے۔ آسٹریلیا اپنے زخمی لیکن پرعزم کھلاڑی کلارک کی ٹیم میں شمولیت کے لئے بے چین تھا چنانچہ انہیں کپتان مقرر کرتے ہوئے جسمانی فٹنس ثابت کرنے کیلئے 21 فروری تک مہلت دی ہے۔ کلارک زخمی ہونے کے سبب فی الحال کھیل سے دور ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کا اہتمام کررہے ہیں جس کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے اور اس سے قبل آج معلنہ اسکواڈ ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف تین فریقی سیریز کھیلے گا۔ اس سیریز کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا۔ کلارک جو ران کی نس کٹ جانے کے سبب سخت تکلیف سے دوچار ہیں۔ صرف ورلڈ کپ سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے، لیکن اس کے لئے بھی انہیں فٹنس ٹسٹ سے گذرنا ہوگا۔ آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر راڈ مارش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’کپتان مائیکل کلارک اگر زخم مندمل ہوجائیں تو ورلڈ کپ کے لئے ہماری مہم کی قیادت کریں گے۔ وہ دنیا کے ایک بہترین بیٹسمین ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنے کا ہر ممکنہ موقع دیا جائے۔ اس ٹورنمنٹ کے لئے

ان کی فٹنس بھی مساویانہ اہمیت کی حامل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا طبی عملہ اس بات پر خوش ہے کہ مائیکل کلارک ڈسمبر میں ہوئی سرجری کے بعد مسلسل صحتیاب ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ میں کلیدی رول ادا کرنے کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں‘‘۔ سلیکٹر راڈ مارش نے مزید کہا کہ ’’ہم کہہ چکے ہیں کہ 21 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے دوسرے کھیل تک بھی کلارک اگر صحتیاب نہیں ہوپاتے ہیں تو انہیں تبدیل کردیا جائے گا۔ یہ بات وہ بھی سمجھتے ہیں اور فٹنس واپس لانے کیلئے طبی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں‘‘۔کلارک کے لئے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔ حالیہ زخم کے بعد کلارک کے کرکٹ کریر اور مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ کلارک کے غیاب میں جارج بائیلے آسٹریلیا کے کپتان ہوسکتے ہیں۔ مارش نے کہا کہ ’’اس گروپ نے ونڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو پہلے مقام پر لانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس بڑے ٹورنمنٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے‘‘۔ راڈ مارش نے کہا کہ ’’ان کھلاڑیوں نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران تیاری کے طور پر سخت محنت کی ہے جس کے پیش نظر ہماری ٹیم کو اپنے ہی گراؤنڈ پر ورلڈ کپ جیتنے کے بہترین مواقع فراہم ہوئے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT