Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کا فٹبال اس مرتبہ پاکستان تیار کرے گا

ورلڈ کپ کا فٹبال اس مرتبہ پاکستان تیار کرے گا

لاہور ۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام)روس میں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی فٹبال استعمال کی جائیں گی۔ ورلڈ کپ فٹبال رواں سال روس میں کھیلا جائے گا۔پاکستان میں روس کے سفیر ایلکسی ڈو ڈوف نے اس بات کی تصدیق کی۔ جبکہ 1990 ء سے 2010 ء تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال ہی استعمال کی گئیں۔برازیل میں ہونے والے 2014 کے میگا ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ہندستانی فٹبال بھی استعمال کی گئی تھیں۔اس اثنا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پہلی بار پاکستان پہنچی ۔ لاہور میں ہفتے کی دوپہر ایک شاندار تقریب میں ٹرافی کی رونمائی مشہور فرانسیسی فٹبالر کرسچیئن ریمبیو نے کی۔’فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور’ کا مقصد رواں برس روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ سے متعلق پاکستانی شائقین میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔خصوصی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ سے ہفتے کی صبح پاکستان لائی گئی ٹرافی کا وزن 6 کلوگرام ہے جسے 18 قیراط سونے سے تیارکیا گیا ہے ۔ ٹرافی کے ساتھ لاہورآنے والے چارٹرڈ طیارے میں فٹبال کی عالمی تنظیم ‘فیفا’ کے سولہ نمائندوں کے علاوہ مشہور پاکستانی کرکٹر یونس خان، پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان اور گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت شوبز اور کاروباری شخصیات سوارتھیں۔ بعد ازاں ٹرافی کو شہر کے سب سے بڑے فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کے سامنے پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT