Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد ایک ملین

ورلڈ کپ کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد ایک ملین

نئی دہلی ۔ 20 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں کھیلے جارہے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے مقابلوں کا میدانوں میں مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد ایک ملین کے نشانہ سے متجاوز ہوچکی ہے ۔ راؤنڈ 16 کے آخری مقابلے کے بعد شائقین کی تعداد کا جب حساب کتاب کیا گیا تو یہ حاضری ایک ملین کے نشانے سے تجاوز کرچکی تھی ۔ چہارشنبہ کو پری کوارٹر فائنلس مقابلے میں گھانا نے نائجر کو اور برازیل نے ہنڈوراس کو شکست دی تھی ، جس کے بعد میدانوں پر پہونچنے والے شائقین کی تعداد کا حساب کیا گیا ۔ مقامی منتظمین پر مشتمل کمیٹی کے ڈائرکٹر جیویر سیپی نے کہا کہ ہندوستان میں رواں فٹبال ورلڈ کپ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس تعداد سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ہندسہ ایک ملین سے عبور کرچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT