Saturday , December 15 2018

ورلڈ کپ کرکٹ :نیوزی لینڈ سیاحت کا فروغ

ممبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آئندہ ورلڈ کپ کرکٹ کے موقع پر سیاحتی شعبہ میں غیرمعمولی اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔ آئندہ سال فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کرکٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی شہریوں کی نیوزی لینڈ آمد میں اضافہ ہوگا اور 33 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ٹورا

ممبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آئندہ ورلڈ کپ کرکٹ کے موقع پر سیاحتی شعبہ میں غیرمعمولی اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔ آئندہ سال فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کرکٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی شہریوں کی نیوزی لینڈ آمد میں اضافہ ہوگا اور 33 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ٹورازم نیوزی لینڈ جنرل مینیجر برائے ایشیا نے ڈیوڈ گریگ نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 30 ہزار افراد نے نیوزی لینڈ کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا۔ ورلڈ کپ سے نیوزی لینڈ کی ایک سیاحتی مقام کے طور پر پہچان ہوگی۔ عام طور پر جو لوگ نیوزی لینڈ کا سفر نہیں کرتے، وہ بھی ورلڈ کپ کا مشاہدہ کرنے کیلئے یہاں آنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ کیلئے 5 تا 10 ہزار ہندوستانی شائقین کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 30 ہزار ہندوستانیوں نے اس پیسیفک جزیرہ کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT