ورلڈ کپ کھیلنا اگلا نشانہ : پرویز رسول

نئی دہلی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے اسٹار کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ ان کا فوری نشانہ آئندہ سال ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کرنا ہے ۔ پرویز رسول کو حال ہی میں لالہ امرناتھ ایوارڈ برائے بسٹ آل راونڈر حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آئندہ نشانہ یہ ہے کہ وہ ونڈے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کریں۔

نئی دہلی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے اسٹار کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ ان کا فوری نشانہ آئندہ سال ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کرنا ہے ۔ پرویز رسول کو حال ہی میں لالہ امرناتھ ایوارڈ برائے بسٹ آل راونڈر حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آئندہ نشانہ یہ ہے کہ وہ ونڈے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کریں۔ اب کئی میچس ہونے والے ہیں اور ان میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ ہندوستانی ٹیم میں جگہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لالہ امرناتھ ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

ہر دور کے اپنے ہیرو ‘تھامس
بنگلورو 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سویڈن کے تھامس انکویسٹ نے آج کہا کہ ہر دور کے اسپورٹس کے اپنے ہیرو ہوتے ہیں اور یہ کہنا درست نہیں ہے کہ آج کے دور کے ٹینس کھلاڑیوں کو دیکھنا ماضی کی بہ نسبت زیادہ بہتر نہیں ہے ۔ پیاٹ کیش نے حال ہی میں کہا تھا کہ آج کے دور میں ٹاپ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال اور نواک جوکووچ جس انداز کی ٹینس کھیل رہے ہیں وہ بہتر نہیں کہی جاسکتی اور یہ صلاحیتوں سے عاری ہے ۔ تھامس انکویسٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیںسمجھتے کہ آج کے دور کے کھلاڑیوں کو دیکھنا بہتر نہیں ہوگا ۔ وہ سابقہ میچس کے کلپس دیکھنا پسند کرتے ہیں جہاں جورن بورگ اور جان مک انرو کا مقابلہ ہوا تھا تاہم وہ آج کے دور میں نڈال اور جوکووچ کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ آج کے دور کی ٹینس بھی بہترین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT