Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے آج 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے آج 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جوکہ آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015 ء میں اپنے خطاب کا دفاع کرے گی اور اس کے لئے کل بی سی سی آئی کی جانب سے قطعی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں کئی ایسے نام ہیں جو کسی بھی صورت میں ٹیم کا حیران کن طور پر حصہ نہیں بن سکتے لیکن ٹیم کے اوپنر شکھر دھون جوکہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں مکمل ناکام ہورہے ہیں ، انہیں ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا یا باہر کردیا جائے گا ، یہ اہم فیصلہ ہوگا۔ اسپن شعبہ میں آل راؤنڈر پرویز رسول اور اسٹیورٹ بنّی کے متعلق بھی اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ بیٹسمنوں کی فہرست میں کیدار جئے دیو ، منوج تیواری اور منیش پانڈے کا اخراج یقینی ہے تاہم آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں غیرمعمولی مظاہرے کرنے والے مرلی وجئے کو ورلڈ کپ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ وکٹ کیپنگ کیلئے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی موجودگی میں رابن اتھپا کو بحیثیت بیٹسمین اور وکٹ کیپر شامل کئے جانے کے امکانات روشن ہیں۔روہت شرما ، ویراٹ کوہلی، اجنکیا راہنے، سریش رائنا اور امباٹی رائیڈو کی بیٹنگ شعبہ میں شمولیت یقینی ہے۔رویندر جڈیجہ کے مقام پر یوراج سنگھ کا انتخاب بھی اہم فیصلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT