Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں ابھی سے شامل کریں: شعیب ملک

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں ابھی سے شامل کریں: شعیب ملک

کراچی۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک نے ٹیم میں اپنی واپسی کو مشرو ط قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ٹیم انتظامیہ مجھے ورلڈ کپ کھلانا چاہتا ہے تو ابھی سے مجھے ٹیم کا حصہ بنائے۔ 32سالہ آل رائونڈر نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔میں نے کیریبین لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب چیمپنیز لیگ کے لئے پہلے سری لنکا اور پھر ہندوستان جارہا ہوں۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اگر ٹیم انتظامیہ مجھے ورلڈ کپ کھلانا چاہتا ہے تو ابھی سے ٹیم میں شامل کرے تاکہ میں تیار ہوسکوں۔

TOPPOPULARRECENT