Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت : جیمی ڈائر

ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت : جیمی ڈائر

ملبورن ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ہاکی ٹیم کے اسٹرائیکر جیمی ڈائر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اواخر میں شروع ہونے والے ہاکی کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے سمیت تمام ٹیموں کو اچھے نتائج کے لئے اپنے دفاع پر محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مشورہ د

ملبورن ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ہاکی ٹیم کے اسٹرائیکر جیمی ڈائر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اواخر میں شروع ہونے والے ہاکی کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے سمیت تمام ٹیموں کو اچھے نتائج کے لئے اپنے دفاع پر محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مشورہ دینے کی بات ہے تو اسے اپنے دفاع اور پنالٹی کارنر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرکرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہاکی کا ورلڈ کپ 31مئی تا 15 جون ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو پول اے میں سابق چیمپئن آسٹریلیا ،انگلینڈ ، بیلجیم، اسپین اور ملائیشیا کی ٹیموں کے ساتھ رکھاگیا ہے۔ جیمی ڈائر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ہاکی ٹیم ٹاپ ٹیموں سے زیادہ پیچھے نہیں لیکن مسلسل اچھی کارکردگی نہ دِکھانا اس کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

TOPPOPULARRECENT