Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے لئے انگلش اور افریقی ٹیموں کا اعلان

ورلڈ کپ کے لئے انگلش اور افریقی ٹیموں کا اعلان

لندن،جوہانسرگ ۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام)آ ئندہ ماہ ہندوستان  میں مجوزہ آئی سی سی  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ای سی بی اور جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹیوں نے حتمی ٹیموں کا اعلان کردیا۔ انگلش سلیکٹرز نے اسپنر لیام ڈاسن پر اعتماد کیا جبکہ افریقہ  نے زخمی ڈیل اسٹین کو فٹنس کی شرط پر منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے حالیہ عمدہ کارکردگی کے پیش نظر ہمپشائر کے 25  سالہ اسپنر لیام ڈاسن پر اعتماد کرنے کے ساتھ اسٹیون فن کو بھی دوبارہ طلب کرلیا جبکہ اسٹوارٹ براڈ نظر انداز کر دیئے گئے۔ انگلش سلیکٹرز کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم کپتان ایان مورگن، معین علی، سام بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاسن، اسٹیون فن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، جیمز ونس اور ڈیوڈ ولی پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی حتمی ٹیم میں ڈیل اسٹین کو فاسٹ بولنگ شعبہ کا حصہ بنا لیا تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی جو کندھے کی تکلیف کا شکار ہو چکے ہیں۔ کپتان فاف ڈو پلیسی کی زیرقیادت ٹیم میں کائیل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بہردین،کوئنٹن ڈی کاک،ابراہام ڈی ویلیئرز، جین پال ڈومینی،عمران طاہر،ڈیوڈ ملر،کرس مورس، آرون فانگیسو،کگیسو ربادا، رلی روسو،ڈیل اسٹین اور ڈیوڈ وائز شامل ہیں۔ –

TOPPOPULARRECENT