Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے متعلق نہیں سوچ رہا ہوں : گمبھیر

ورلڈ کپ کے متعلق نہیں سوچ رہا ہوں : گمبھیر

نئی دہلی۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر جنہوں نے متواتر تین نصف سنچریوں کے ذریعہ ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ٹورنمنٹ پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھے ہیں کیونکہ ان کے ذہن میں آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ موجود نہیں ہے۔ گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن ک

نئی دہلی۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر جنہوں نے متواتر تین نصف سنچریوں کے ذریعہ ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ٹورنمنٹ پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھے ہیں کیونکہ ان کے ذہن میں آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ موجود نہیں ہے۔ گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کا مایوس کن آغاز کیا تھا جیسا کہ وہ تین مرتبہ وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن گذشتہ چند مقابلوں کے دوران نہ صرف انہوں نے بہترین مظاہرہ کیا ہے بلکہ متواتر تین نصف سنچریوں کے ذریعہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ گوتم گمبھیر جنہوں نے جنوری 2013ء میں آخری مرتبہ دھرم شالہ میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی نمائندگی کی تھی انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں آئی پی ایل ہنوز ایسا کوئی پلاٹ فارم نہیں جس کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا معیار بنایا جاسکے ۔ گوتم گمبھیر سے جب استفسار کیا گیا کہ اب جب کہ آئندہ ماہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے اس کے بعد ونڈے ورلڈ کپ بھی کھیلا جائے گا تو کیا وہ آئی پی ایل کو واپسی کی راہ بنائیں گے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی تمام تر توجہ ٹورنمنٹ پر مرکوز ہے اور اس کے علاوہ وہ فی الحال کوئی اور ٹورنمنٹ کے متعلق نہیں سوچ رہے ہیں ۔ گمبھیر کے بموجب

وہ اپنے مظاہروں پر توجہ مرکوز کرچکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے مظاہرے اگر بہتر رہے اور وہ ٹیم کیلئے بہتر کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں تو انہیں منتخب کرنے کا کام ارباب مجاز کا ہے اور وہی صحیح فیصلہ کریں گے ۔ گوتم گمبھیر نے یہ بھی کہا کہ اپنے ناقص فام اور اس پر کی جانے والی تنقیدوں کا واحد جواب بہتر مظاہرہ ہے ۔ گمبھیر کا ماننا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی کرکٹ میں تنقیدیں کھیل کا حصہ ہے اور اسے قبول کرنا پڑتا ہے کیونکہ جب نتائج آپ کے حق میں نہیں ہوتے ہیں تو پھر تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے اور تنقیدوں کا واحد اور بہتر جواب مظاہرہ ہے ۔ ہندوستانی اوپنر جنہوں نے 54ٹسٹ مقابلوں میں 4021اور 147 ونڈے مقابلوں میں 5238رنز اسکور کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کی کامیابی میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ کپتان کاتعاون کرنا ہمیشہ ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے کیونکہ جب کھلاڑی کو ایک بہتر آغاز ملتاہے تو اسے بڑا اسکور کرنے کا موقع بھی دستیاب رہتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ چند مقابلوں میں جو مجھے بہتر آغاز ملا میں اُسے بہتر اننگز میں تبدیل کرچکا ہوں ۔

کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے اوپنر گوتم گمبھیر نے ٹورنمنٹ میں ٹیم کے مظاہروں اور ٹورنمنٹ کے آئندہ مرحلے میں رسائی کے امکانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ جس نے 10مقابلوں میں 5فتوحات حاصل کرتے ہوئے ٹیموں کے جدول میں چوتھے مقام پر فائز ہے اور وہ پلے آف مرحلے میں رسائی کیلئے پُرعزم ہے ۔گمبھیر کا ماننا ہے کہ ٹیم نے ٹورنمنٹ کاسست آغاز کیا ہے لیکن مقابلوں کے بتدریج آگے بڑھنے کے ساتھ ٹیم نے اپناردھم بھی حاصل کرلیا ہے ۔ گمبھیر نے کہاکہ ٹیم چند مقابلوں کے نتائج کے اعتبار سے خوش قسمت بھی نہیں رہی کیونکہ چند مقابلے ایسے رہے جہاں ٹیم کو ایک آسان کامیابی سے محروم رہنا پڑاہے ۔ 2012ء میں شاہ رخ خان کی ٹیم کو چمپئن بنانے والے گمبھیر نے کہا کہ کھلاڑی پُرعزم ہے کہ پھر ایک مرتبہ خطاب حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT