Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے مقابلے 3 تا 10:40 بجے ہوں گے

ورلڈ کپ کے مقابلے 3 تا 10:40 بجے ہوں گے

دبئی۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ 2016 کے تمام مقابلوں کے اوقات اور وارم اپ میچوں کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور دن کا پہلا مقابلہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ (مرد اور خواتین) 2016 کا انعقاد ہندوستان کے 8 مختلف شہروں میں 8 مارچ 2016 سے 3 اپریل 2016 تک ہوگا۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق مردوں کے ورلڈکپ مقابلے دوپہر کے اوقات میں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے سے 6 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کو کھیلے جانے والے میچ 7:30  سے 10:40  کے درمیان منعقد ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 7:30  سے 10: 10 بجے تک ہوں گے۔ دوسری جانب خواتین کے مقابلے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 3:30 سے 15:6 اور شام کو 7:30سے 10:15 بجے تک ہوں گے، خواتین کے سیمی فائنل اور فائنل2:30 بجے سے5:15 بجے تک ہوں گے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وارم اپ میچوں کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے کی ٹیمیں 3 تا 6 مارچ  دھرم شالا میں وارم اپ میچوں میں مصروف ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں شریک ٹیمیں 10 تا 15 مارچ کولکتہ اور ممبئی میں وارم اپ ہوں گی۔ورلڈ کپ میں شریک ویمنز کرکٹ ٹیمیں 10 تا 14 مارچ تک بنگلور اور چینائی میں وارم اپ مقابلے کھیلیں گی۔ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 8 مارچ کو ہوگا جہاں سے دوٹیمیں دوسرے مرحلے میں جگہ بنائیں گی جس کا آغاز 15 مارچ کو میزبان ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT