Wednesday , December 19 2018

ورلڈ کپ کے چند اہم ریکارڈز‘سچن سر فہرست

دبئی۔5فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جبکہ گلین میک گرا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ 46 میچز آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کھیلے ہیں۔جبکہ سب سے زیادہ رنز 2278بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 وکٹوں کے

دبئی۔5فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جبکہ گلین میک گرا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ 46 میچز آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کھیلے ہیں۔جبکہ سب سے زیادہ رنز 2278بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔188رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگزجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن نے کھیلی ہے۔ ورلڈکپ میں 15 رنزکے عوض سات وکٹوں کی بہترین بولنگ میک گراکی ہے۔ بطوروکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے سب سے زیادہ 52 شکارکر رکھے ہیں۔ سب سے زیادہ کیچز رکی پونٹنگ نے پکڑے ہیں، بطور کپتان29 میں سے 26 میچز میں کامیابی کا ریکارڈ بھی پونٹنگ کے پاس ہے۔ ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑااسکور 413 رنز ہے جو ہندوستان نے برمودہ کیخلاف 2007 میں بنایا تھا۔ ورلڈکپ تاریخ کا اقل ترین اسکور36 رنزہے جو کینیڈا نے سری لنکا کیخلاف بنایا تھا۔سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین نیوزی لینڈ کے ناتھن ایسٹل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT