Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ کپ کے کھلاڑی سہیل خان کا ڈوپ ٹسٹ

ورلڈ کپ کے کھلاڑی سہیل خان کا ڈوپ ٹسٹ

کراچی10۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی گھریلو ٹورنمنٹ پینٹ اینگولر کپ میں طوفانی بولنگ کرنے والے سہیل خان کا ڈوپ ٹسٹ لیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔فاسٹ بولر سہیل خان نے پینٹ اینگولر کپ میں سندھ نائٹس کی نمائندگی کی اور دو میچز میں طوفانیبولنگ سے دس وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جہاں ان کی اس کارکردگی پر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا،وہیں پی سی بی نے سہیل خان کے ڈوپ ٹسٹ بھی لیا ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران بھی آئی سی سی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹسٹ لے گی اس لئے پی سی بی نے کسی بھی خطرے سے قبل خود ہی سہیل خان کا ڈوپ ٹسٹ لیا ہے۔ واضح رہے فاسٹ بولر سہیل خان ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہونے پر نہ صرف مسرور ہیں بلکہ میگاایونٹ میں بہتر مظاہروں کے ساتھ ٹیم کی فتوحات میں اہم رول ادا کرنے کے خواہاں ہے۔ دریں اثناء انہوں نے ہندوستان کے خلاف افتتاحی مقابلے میں حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے عزائم بھی ظاہر کئے ۔

TOPPOPULARRECENT