ورلڈ کپ2022 ء کیلئے ٹیموں میں اضافہ

ماسکو۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا نے تصدیق کردی ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال 2022 میں ٹیموں کی تعداد32سے بڑھا کر48کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس پر13جون کو ماسکو میں پری رشیا 2018 کانگریس میں تبادلۂ خیالکیا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوری 2017 میں فیفا کی کونسل ورلڈ کپ 2026 سے16 ٹیموں کے اضافے کی منظوری دے چکی ہے تاہم فیڈریشن کے صدر گیانی انفینٹینو اس تجویز کا اطلاق 2022 سے کرنا چاہتے ہیں۔

خواتین آئی پی ایل کا عنقریب انعقاد
نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ تین برسوں میں خواتین کا آئی پی ایل کے مشہور فارمیٹ میں ٹورنمنٹ منعقد کرے۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اس ضمن میں بین الاقوامی کھلاڑی ٹوئنٹی 20 مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئندہ ہفتہ کے دوران کھیلیں گی۔ بی سی سی آئی کے منتظم ونود رائے نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ خواتین کا آئی پی ایل آئندہ دو تین برسوں میں انعقاد کریں۔

TOPPOPULARRECENT