Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں آج بلجیم سے ہندوستان کا مقابلہ

ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں آج بلجیم سے ہندوستان کا مقابلہ

رائے پور ۔4 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ ہاکی لیگ ( ایچ ڈبلیو ایل ) کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ خطرناک حریف بلجیم سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم کے کپتان سردار سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو سخت مستعدی کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم کمزور آغاز کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ہاتھوں صفر کے مقابلے تین گول سے شکست کا شکار ہوگئی تھی تاہم اولمپک چمپیئنس جرمنی کے خلاف قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-1 پر ڈرا پر اکتفا کیا لیکن بعد ایک مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم کو ہالینڈ کے ہاتھوں ایک کے مقابلے تین گول سے شکست ہوگئی تھی ۔ ہندوستان کوچ رولینٹ اولٹمینس اپنی ٹیم کے اس مظاہرہ پر پریشان ہیںاور وہ مبہم انداز میں یہ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ میچ میں بھی وہ اپنے کھلاڑیوں کے بہترین مظاہرہ کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔ اولٹمینس نے ہندوستانی ٹیم کے متزلزل مظاہرے کے بارے میں کہا کہ ’’اگر آٖ پوچھیں گے کہ ہم ( برطانیہ کے خلاف کھیلے گئے ) کھیل کا اب پھر مظاہرہ کرسکتے ہیں تو بلاشبہ میں صاف طورپر کہہ سکتا ہوں کہ ’نہیں‘ میں اس کی ضمانت نہیں دے سکتا ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT