Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ورلڈ T20 : ہندوستان سے پہلے میچ پر حفیظ کو خوشی

ورلڈ T20 : ہندوستان سے پہلے میچ پر حفیظ کو خوشی

ڈھاکہ ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ میچ ہمیشہ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے لیکن مزا بھی ہندوستان کے ساتھ ہی آتا ہے۔ شاہد آفریدی ٹیم کیلئے بہت ضروری ہیں، ان کی وجہ سے ٹیم کا ردھم بنا ہوا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ T20 کے میزبان بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچنے کے بعد پریس کان

ڈھاکہ ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ میچ ہمیشہ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے لیکن مزا بھی ہندوستان کے ساتھ ہی آتا ہے۔ شاہد آفریدی ٹیم کیلئے بہت ضروری ہیں، ان کی وجہ سے ٹیم کا ردھم بنا ہوا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ T20 کے میزبان بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس میں حفیظ نے کہا، ’’خوشی ہے کہ پہلا میچ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ہندوستان کے ساتھ اچھا کھیلیں گے تو آگے ایونٹ میں فائدہ ہوگا۔ ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی سمیت کسی کھلاڑی کے واپس آنے سے کوئی دباؤ نہیں۔ پاکستانی ٹی 20ٹیم کے کپتان نے آفریدی کو ٹیم کیلئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ آفریدی کی وجہ سے ٹیم کا ردھم بنا ہوا ہے۔ آفریدی 17 مارچ کو پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT