Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ورنگل اسمارٹ سٹی کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے مرکز کی ہدایت

ورنگل اسمارٹ سٹی کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے مرکز کی ہدایت

حیدرآباد 27 جنوری ( این ایس ایس ) اڈیشنل سکریٹری حکومت ہند سمیر شرما نے حکام سے کہا کہ وہ ورنگل اسمارٹ سٹی مشن کے تحت کاموں میں تیزی پیدا کریں۔ سمیر شرما نے سی ایم ڈی اے میں آج ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کاموں کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے وقت مقرر کردیا ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ‘ ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی ‘ مئیر ورنگل این نریندر ‘ کمشنر شروتی اوجھا اور دوسرے اس اجلاس میں شریک تھے ۔ اجلاس میں جاریہ کاموں کے موقف کا جائزہ لیا گیا ۔ اسمارٹ روڈز کی تعمیر ‘ بھدراکالی جھیل کی مرمت ‘ ہیریٹیج واک ‘ اسمارٹ لائبریری کی تعمیر ‘ رین واٹر ہارویسٹنگ ڈھانچوں کی تعمیر وغیرہ کے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ سڑکوں کی تعمیر مقررہ علاقوں سے ہٹ کر بھی کی جائیگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT