Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل جیل سے پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان

ورنگل جیل سے پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان

حیدرآباد 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 41 سالہ پاکستانی شہری کو ورنگل سنٹرل جیل سے رہا کیا جانے والا ہے جب ساڑھے سات سال سے قید میں تھا ۔ اسے شہر میں 30 اپریل 2009 کو ایک سائبر کیفے سے گرفتار کیا تھا کیونکہ اس نے دفاعی تنصیبات کی تصاویر لی تھیں۔ محمد ارشد محمود رحیم یار خان ضلع کا ساکن ہے اور اسے 14 سال جیل کی سزا ہوئی تھی ۔ اسے 16 اگسٹ 2016 کو رہا کیا گیا تھا جب اس کی سزا معاف کردی گئی تھی تاہم حکومت نے حکام کو اسے اس وقت تک جیل میں رکھنے کی ہدایت دی تھی جب تک اسکے پاکستان واپس بھیجنے کی ضروری کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی ۔ وزارت داخلہ اس طرح کے قیدیوں کے امور کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل ( محابس ) وی کے سنگھ نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں سے متعلق مکتوب موصول ہوا ہے ۔ ہم محمد ارشد محمود سے متعلق اطلاع پر مبنی جواب دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT