Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل رورل کو شراب سے پاک ضلع بنانے کا عہد

ورنگل رورل کو شراب سے پاک ضلع بنانے کا عہد

منشیات مقدمہ میں ملوث افراد کو سزا یقینی: اکون سبھروال
ورنگل۔/16اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اکون سبھروال ( آئی پی ایس ) اسسٹنٹ ڈائرکٹر انفورسمنٹ نے ورنگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں گڑمبہ ( دیسی شراب ) کی فروخت پر پابندی ہے، گڑمبہ فری ڈسٹرکٹ کے طور پر ورنگل رورل کو ریاست بھر میں پہلا مقام حاصل ہے۔ اب تک98 فیصد غیر قانونی فروخت پر قابو پالیا گیا ہے۔ ورنگل اربن ، رورل، محبوب آباد، جنگاؤں، بھوپال پلی، جئے شنکر اضلاع میں گانجہ، گڑمبہ کی فروخت پر محکمہ آبکاری اور پولیس کی جانب سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 9لاکھ لیٹر گڑمبہ پھینک دیا گیا ہے۔ ان اضلاع کے1398 گاؤں میں حکام کی جانب سے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ گانجہ اور گڑمبہ فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دینے والے افراد میں 1090 کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت ان کی بازآبادکاری کے اقدامات کررہی ہے۔ پی ڈی ایکٹ کے تحت 6 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل رورل، جنگاؤں اضلاع میں کام تیزی سے جاری ہے۔ بھوپال پلی میں گڑمبہ پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کرنے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگس کے تعلق سے شعور بیداری کیلئے 14کالجس اور 7 اسکولس ہیں۔ ورکشاپ رکھے گئے ہیں، اخباری نمائندوں کے سوال پر اکون سبھروال نے کہا کہ منشیات کے معاملہ میں کسی کو چھوڑا نہیں جائے گا، تحقیقات جاری ہیں۔11 شخصیتوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، روزانہ مشتبہ افراد کو طلب کیا جارہا ہے۔ فارنسک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات معاملہ میں چیف منسٹر سنجیدہ ہیں۔ تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیموں کی تتشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ اکون سبھروال نے کہا کہ بہت جلد ورنگل رورل ضلع سو فیصدی گڑمبہ فری ڈسٹرکٹ کہلایا جائے گا جس کے لئے گاؤں میں شعور بیداری کی مزید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ بلہار شاہ ( ریل روٹ ) سے گانجہ اور گڑمبہ لایا جارہا ہے اس پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا جس میں گانجہ ، گڑمبہ اور منشیات پر قابو پانے کیلئے غور و خوض کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT