Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل سے بی جے پی کو کامیاب بنانے چندرابابو نائیڈو کا مشورہ

ورنگل سے بی جے پی کو کامیاب بنانے چندرابابو نائیڈو کا مشورہ

تلنگانہ تلگودیشم قائدین کی وجئے واڑہ میں پارٹی صدر سے بات چیت
وجئے واڑہ ؍ ورنگل 27 اکٹوبر (این ایس ایس) تلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے پارلیمانی حلقہ ورنگل کے ضمنی انتخابات کے ضمن میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تلنگانہ ٹی ڈی پی قائدین نے انتخابی مقابلہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایرابلی دیاکر راؤ اور دیگر قائدین نائیڈو سے ملاقات کے لئے وجئے واڑہ پہونچے تھے جہاں اُنھوں نے اپنے صدر کو مطلع کیاکہ انتخابی مقابلہ کی صورت میں تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی مستحکم ہوگی لیکن چندرابابو نائیڈو نے اُنھیں سمجھایا کہ 2014 ء کے انتخابات میں یہ نشست بی جے پی کو دی گئی تھی چنانچہ اِس مرتبہ بھی بی جے پی کو ہی ورنگل سے مقابلہ کرنا چاہئے۔ تاہم چندرابابو نائیڈو نے ورنگل سے بی جے پی ۔ تلگودیشم کے مشترکہ امیدوار کی کامیابی کے لئے اپنی پارٹی قائدین کو سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جے پی ورنگل ضمنی انتخابات کے لئے ہنوز اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ چندرابابو نائیڈو سے تلگودیشم قائدین کی بات چیت کے دوران ورنگل میں ٹی ڈی پی قائدین بالخصوص رکن راجیہ سبھا گنڈو سدھارانی کی تلگودیشم سے ناراضگی کے علاوہ ایرابلی دیاکر راؤ اور ریونت ریڈی کے درمیان بحث و تکرار کے مسئلوں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ ایرابلی دیاکر راؤ اور ریونت ریڈی نے چندرابابو نائیڈو سے الگ الگ ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT