Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل لوک سبھا حلقہ کیلئے 21 نومبر کو ضمنی انتخاب

ورنگل لوک سبھا حلقہ کیلئے 21 نومبر کو ضمنی انتخاب

حیدرآباد 23 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ورنگل ( ایس سی ) لوک سبھا حلقہ کیلئے 21 نومبر کوضمنی انتخاب ہوگا ۔ اس انتخاب میں زائد از 14 لاکھ رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔ اس حلقہ سے مسٹر کڈیم سری ہری ( ٹی آر ایس ) نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کے بعد انہوں نے اس حلقہ سے استعفی پیش کردیا تھا جس کے بعد یہاں ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر بنور لال نے میڈیا کو بتایا کہ جملہ 14,75,311 رائے دہندے ہیں تاہم 4 نومبر کو پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن تک فہرست رائے دہندگان کو اپ ڈیٹ کیا جائیگا ۔ انتخاب کیلئے اعلامیہ 28 اکٹوبر کو جاری کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT