Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیاں سرگرم

ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیاں سرگرم

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( پی ٹی آئی ) ورنگل لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری ہونے کے ساتھ ہی ٹی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی اتحاد کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 21نومبر کو ہونے والی رائے دہی سیاسی پارٹیوں کیلئے وقار کا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ حکمران پارٹی ٹی آر ایس میں سدھا رانی کی شمولیت کی قیاس آرائیوں کے درمیان دیگر پارٹیوں نے بھی اپنی انتخابی حکمت عملی کو تیز تر قطعیت دینا شروع کردیا ہے۔
مختلف زبانوں کو فروغ دینے میں مصروف رضاکارانہ تنظیموں کو مالی امداد
حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( این ایس ایس ) مرکزی وزارت قانون و انصاف نے دستور کے آٹھویں شیڈول میں صراحت کردہ قواعد کے مطابق قانون کے شعبہ میں مختلف زبانوں کو فروغ دینے میں مصروف رضاکار تنظیموں کو مالی امداد کی پیشکش کی ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سکریٹری اور لیجسلیٹو کونسل رام دھن مینا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسی رضاکارانہ تنظیمیں جو سال 2015-16کیلئے مختلف زبانوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں مالی امداد دی جائے گی۔ یہ مالی امداد اے پی لیجسلیچر کے قانون سرکاری زبان اسکیم کے تحت دی جائے گی۔ اس اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ سماجی تنظیمیں اپنی متعلقہ ریاستوں کے محکمہ قانون یا ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ درخواستیں روانہ کرسکتی ہیں۔20نومبر سے قبل یہ درخواستیں پہنچ جانی چاہیئے۔ اسکیم سے متعلق تفصیلات وزارت قانون کی ویب سائٹ www.lawmin.nic.in پر دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT