Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل منڈی بازار میں جشن میلادالنبیؐ

ورنگل منڈی بازار میں جشن میلادالنبیؐ

ورنگل۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی میلاد کمیٹی انجمن تاجران چرم منڈی بازار ورنگل کی جانب سے 12ڈسمبر بروز پیر 9بجے شب منڈی بازار ورنگل میں جشن عید میلادالنبی ؐ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس جلسہ کو محمد صادق رضوی القادری ( بسوا کلیان ) مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی خطیب و امام کوثر مسجد ورنگل مخاطب کریں گے۔ نعت خواں قاری محمد عمران رضا قادری( حیدرآباد ) حافظ مصطفی رضا ورنگل شرکت کریں گے۔ جلسہ کی صدارت محمد احمد محی الدین ، نگرانی شیخ بشیر احمد نقشبندی متولی کوثر مسجد کریںگے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایف سلیم، خواجہ محمد حبیب الدین میر محلہ منڈی بازار محمد یوسف مالک پرفیکٹ ٹیانرس ورنگل، محمد عبدالباسط طاہر بابا صدر مرکزی جھنڈہ کمیٹی ، شیخ احمد مسیح الدین صدر منڈی بازار آل مرچنٹ اسوسی ایشن ، محمد کلیم باشاہ شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عزیز سلیم انجام دیں گے۔ بعد مغرب شیخ فنکشن ہال میں دعوت طعام برائے خاص و عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT