Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں آج مسلم گرجنا کا اہتمام

ورنگل میں آج مسلم گرجنا کا اہتمام

مرکزی وزیر بلرام نائک اور دیگر قائدین کی شرکت

مرکزی وزیر بلرام نائک اور دیگر قائدین کی شرکت

ورنگل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کنوینر اسٹیٹ مسلم کو آرڈینیشن کمیٹی ایم اے عبید نے رائے پورہ ہنمکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں ہفتہ 15 مارچ شام 6 بجے ’’مسلم گرجنا‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مرکزی وزیر بلرام نائک، ورنگل رکن پارلیمنٹ سرسلہ راجیا جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس قائد سید عظمت اللہ حسینی، ٹی آر ایس پولیٹ بیورو رکن بی ونود کمار، کے ٹی آر ،ونئے بھاسکر، تلگودیشم پارٹی رکن راجیہ سبھا گنڈو سدھا رانی ایرا بلی دیاکر راو، سی پی آئی سید عزیز پاشاہ اے آئی ایس ایف قومی صدر سید ولی اللہ قادری، کرشنا پرساد، مہاجن سوشلسٹ پارٹی کے مندا کرشنا مادیگا، ڈاکٹر محمد ریاض ویلفیر پارٹی آف انڈیا سے ملک معتصم خان، عام آدمی پارٹی سے پنکج گپتا،قومی سکریٹری شاذیہ علمی اقبال احمد انجینئر ، تلنگانہ نو نرمان سمیتی کے ای پردیپ کمار راو، ایم پی جے سے حامد محمد خان مسلم ریزریوشن فرنٹ خالد رسول خان و دیگر کو اس مسلم گرجنا میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دیرینہ مطالبات کو منوانے کی غرض سے ہی یہ مسلم گرجنا کا اہتمام کیا گیا ہے اس ضمن میں تشہیر کمیٹی بنائی گئی جو گذشتہ 10 دنوں سے پوسٹرس، مساجد میں پمفلٹس اور دیگر ذرائع سے تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ محلہ واری سطح پر بھی کمیٹیاں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد ریاض ، محمد ابوبکر ایڈوکیٹ سابقہ فلورلیڈر ورنگل میونسپل کارپوریشن غلام سرور منا بھائی، محمد حبیب خان، انکشاف پرویز، محمد سراج،سونی ،ڈاکٹر محمد فیروز محمد حفیظ الدین ، محمد محمود ٹی آر ایس و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT