Saturday , December 15 2018

ورنگل میں احتجاجی دھرنا

ورنگل۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واٹر چارجس میں اضافہ کے علاوہ دیگر عوامی مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر 18اکٹوبر کو کانگریس پارٹی ڈسٹرکٹ یونٹ کی جانب سے ورنگل میونسپل کارپوریشن دفتر پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ورنگل ڈسٹرکٹ کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس س

ورنگل۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واٹر چارجس میں اضافہ کے علاوہ دیگر عوامی مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر 18اکٹوبر کو کانگریس پارٹی ڈسٹرکٹ یونٹ کی جانب سے ورنگل میونسپل کارپوریشن دفتر پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ورنگل ڈسٹرکٹ کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر بسوا راجو ساریا نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام دشمن ثابت ہورہی ہے ۔ عوام کی بھلائی کے بجائے عوام کو تکلیف دینے کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں 178 کروڑ سے ورنگل کے شہر کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ سفید راشن کارڈ، فیس ری ایمبرسمنٹ، وظیفہ جات کی منظوری، جسمانی معذور افراد کو پنشن، آروگیہ شری اسکیم سے غریب افراد کے علاج کی سہولت کے علاوہ دیگر کئی ایک فلاحی اسکیمات کانگریس دور حکومت میں روشناس کروائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جامع سروے کروایا گیا۔ باوجود اس کے عوام کو پریشان کرنے کیلئے دوبار ہ راشن کارڈ کی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ برقی کٹوتی سے عوام کافی پریشان ہیں۔ اس موقع پر این راجندر ریڈی، کنڈرا وینکٹ رمنا ریڈی، ای وی سرینواس راؤ، محمد محمود سابق فلور لیڈر میونسپل کارپوریشن ورنگل، عبید صدیقی صدر سٹی کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ و دیگر موجود تھے۔

قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا
کوٹگیر۔/15 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رنجل منڈل کے موضع کلیا پور میں گزشتہ رات پولیس نے قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے جوا کھیلنے میں مصروف سات افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 1600 روپئے ضبط کئے اورجائے واقعہ پر موجود چھ موٹر سیکلیں اور آٹو رکشا بھی ضط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT