Tuesday , December 11 2018

ورنگل میں اردو سے ناانصافی کی شکایت

ورنگل۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم عظیم مجاہد آمادی ‘ داشنور اور نامور صحافی مولانا ابوالکلام آزاد کے 127ویں یوم پیدائش کو ورنگل میں سرکاری سطح پر یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم کا ضلع بھر میں اہتمام کیا گیا ۔ اسکولوں میں تحریری ‘ تقریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔ اس ضمن میں ورنگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جوائنٹ ک

ورنگل۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم عظیم مجاہد آمادی ‘ داشنور اور نامور صحافی مولانا ابوالکلام آزاد کے 127ویں یوم پیدائش کو ورنگل میں سرکاری سطح پر یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم کا ضلع بھر میں اہتمام کیا گیا ۔ اسکولوں میں تحریری ‘ تقریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔ اس ضمن میں ورنگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جوائنٹ کلکٹر پاسومی بسو کی صدارت میں یوم اقلیتی بہبود تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر محمد اقبال علی سابق وائس چانسلر شاتا واہنا یونیورسٹی ‘ ڈی آر او سریندر کرن ‘ ٹرانسکو ای ای محمد یونس ‘ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کرشنا ریڈی ‘ ہدایت اللہ وارثی کمشنر پرواڈنٹ فنڈ ‘ مولانا فصیح الدین قاسمی قاضی شریعت بطور مہمانان خصوصی شریک رہے ۔ جوائنٹ کلکٹر پاسومی بسو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات ہم سب کیلئے قابل تقلید و مشعل راہ ہیں۔ شریمتی بھاگیماں نے اقلیتوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فلاحی اسکیمات سے متعلق واقف کروایا ۔ ان اسکیمات کے تعلق سے تلگو زبان میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس پر صدر شانتی نگھم ڈاکٹر انیس صدیقی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر حکومت کی جانب سے اردو سے ناانصافی کی جارہے جبکہ ورنگل ضلع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ۔ انہوں نے پُرزور مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے متعلق مواد اردو میں فراہم کیا جائے ورنہ آج کے اجلاس کا اقلیتی بائیکاٹ کریں گی ۔ ڈاکٹر انیس صدیقی کے شدید احتجاج کے بعد جوائنٹ کلکٹر نے کہا کہ اردو میں بھی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اب شرکاء تلگو زبان جانتے ہیں وہ لے لیں ۔ اس موقع پر شاید صدیقی اور ڈاکٹر انیس صدیقی نے ضلع انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ یوم اقلیتی بہبود کے پروگرام میں تمام طبقات کے لوگوں کو اور اردو میڈیم طلبہ کے ساتھ ساتھ تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلبہ کو اس میں شامل کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT