Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں انتخابی مہم عروج پر

ورنگل میں انتخابی مہم عروج پر

ورنگل 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل ویسٹ حلقہ اسمبلی ( ہمنکنڈہ ) میں تمام پارٹی کے امیدوار اپنی اپنی انتخابی مہم زوروں پر چلارہے ہیں ۔ ہمنکنڈہ ( حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ سے ٹی آر ایس امیدوار ڈی ونئے بھاسکر ، کانگریس پارٹی امیدوار سابقہ مئیر ورنگل ایرابلی سورنا ، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ایم دھرما راؤ ، ایم ایس پی ( مہاجن سوشلسٹ پارٹی

ورنگل 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل ویسٹ حلقہ اسمبلی ( ہمنکنڈہ ) میں تمام پارٹی کے امیدوار اپنی اپنی انتخابی مہم زوروں پر چلارہے ہیں ۔ ہمنکنڈہ ( حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ سے ٹی آر ایس امیدوار ڈی ونئے بھاسکر ، کانگریس پارٹی امیدوار سابقہ مئیر ورنگل ایرابلی سورنا ، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ایم دھرما راؤ ، ایم ایس پی ( مہاجن سوشلسٹ پارٹی سے پروفیسر محمد ریاض ، وائی ایس آر سی پی بی سدھاکر ریڈی ، ٹی پی ایس سے شیشیا اور دیگر آماد امیدوار انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس امیدوار ڈی ونئے بھاسکر نے تمام طبقات میں یکساں مقبول ہیں ۔ مسلمانوں کی کثیر تعداد ان کے ساتھ نظر آرہی ہے ۔ دوسری جماعت اس مرتبہ کانگریس پارٹی نے سابقہ مئیر میونسپل کارپوریشن محترمہ ایرابلی سورنا کو امیدوار بنایا ہے ۔ اس حلقہ سے کانگریس پارٹی سے وابستہ کئی بااثر قائدین کو نظر ا نداز کرکے اس خاتون کو امیدوار بنایا ہے جس کی وجہ سے پارٹی میں آپسی اختلافات نظر آرہے ہیں ۔ خاتون امیدوار ہونے کی وجہ سے خواتین کی ڈاکرا گروپ میں کچھ حد تک مقبول ہیں ۔ بی جے پی امیدوار سابقہ ایم ایل اے دھرما راؤ بھی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ انہیں تلگودیشم کارکنوں کی تائید مل رہی ہے ۔ مہاج شوشلسٹ پارٹی کے امیدوار پروفیسر محمد ریاض کو روزانہ مسلمانوں کی تائید میں اضافہ نطر آرہا ہے ۔ یہ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم طبقہ میں مقبول ہیں ۔ پدیاترا کرتے ہوئے مسجدوں ، مندروں ، بازاروں اور گھر گھر جاکر ووٹرس سے راست ملاقات کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT