Saturday , February 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں انتہائی دردناک حادثہ

ورنگل میں انتہائی دردناک حادثہ

ایک ہی خاندان کے چار کمسن بچے تالاب میں غرقاب

ورنگل ۔ /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل شہر میں 4 بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ سندریا نگر کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے اپنے خاندان کے ساتھ آخری چہارشنبہ منانے کیلئے کتا پیٹ (اینوماملازرعی مارکٹ) گئے تھے ۔ خاندان کے تمام افراد کھانا پکانے میں مصروف تھے ۔ ان چار بچوں نے پانی کھیلنے کیلئے تالاب میں کود گئے ۔ گہرائی کی وجہ سے موت واقع ہوچکی ، ایک بہن کے 2 لڑکے ، ایک بہن کا ایک ، بھائی کا ایک لڑکا مہلوکین میں شامل ہے ۔ محمد رمضان دسویں جماعت میں زیرتعلیم ، محمد ندیم پاشاہ دسویں جمال عمر 16 سال محمد رسول ، محمد یعقوب پاشاہ 13 سال ساتویں جماعت شامل ہیں ۔ کتا پیٹ میں تالاب کو حال ہی میں کھدائی کرکے گہرائی میں اضافہ کیا تھا ۔ عام طور پر یہاں پانی کم ہی رہتا تھا ۔ یہ لڑکے پانی میں کھیلنے کے بہانے کودے ۔ سب سے پہلے رمضان ، ندیم ، رسول تینوں ایک ساتھ تالاب میں اترے ۔ ان کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر یعقوب پاشاہ پکڑنے گیا لیکن وہ بھی ڈوب گیا ۔ محمد ندیم پاشاہ اور محمد رسول سگے بھائی ہیں ۔ افراد خاندان نے ان چاروں کو غائب پایا تو اطراف ڈھونڈھنے لگے ۔ تالاب کے پاس ان کے کپڑے نظر آنے پر ان بچوں کو تالاب میں تلاش کیا ۔ مٹھواڑہ فائر سرویسیس کے عہدیداروں نے تمام 4 نعشوں کو تالاب سے باہر نکالا ۔ /16 نومبر بعد ظہر ان معصوم بچوں کی نماز جنازہ سندریا نگر میں مولانا محمد فصیح الدین قاسمی نے پڑھائی ۔ بعد ازاں 2 بچوں کو سندریا نگر قبرستان ایک عرس جاگیر کریم آباد ، قبرستان اور ایک کی مستان شاہ ولی مٹھواڑہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سینکڑوں شہریان ورنگل نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT