Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں آئیٹا کا تنظیمی اجلاس

ورنگل میں آئیٹا کا تنظیمی اجلاس

ورنگل۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری آئیٹا ضلع ورنگل محمد خواجہ نجم الدین گیلانی صابری کے بموجب 8فبروری یکشنبہ کو 10تا 4بجے شام ماڈرن ہائی اسکول ایل بی نگر ورنگل میں آئیٹا کا تنظیمی اجلاس مقرر ہے۔ جس میں تلنگانہ ریاست کے اضلاع کے صدور و معتمدین شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں رواں سال کے آئیٹا کے پروگرام و پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے پروگرامس کو قطعیت دی جائے گی۔ اس اجلاس کو ریاستی صدر جناب یقین الدین، معتمد عمومی جناب میر ممتاز علی مخاطب کریں گے۔ شام 4تا5بجے ورنگل کے اساتذہ کا گیٹ ٹو گیدر پروگرام ہوگا۔ بعد نماز مغرب اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں اجتماع عام بعنوان ’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم انسانیت ‘‘ منعقد ہوگا۔ جس کو آئیٹا کے ذمہ داران مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT