Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

ورنگل میں بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

16.78 لاکھ مالیتی زیورات ضبط۔ کمشنر جی سدھیر بابو کی پریس کانفرنس
ورنگل۔/25اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر پولیس ورنگل جی سدھیر بابو نے پولیس کمشنریٹ ورنگل میں اخباری نمائندوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بین ریاستی ٹولی کے چار سارقین کو ورنگل پولیس کمشنریٹ کی سی سی ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ونود، ٹی منوج متوطن ضلع کھمم، ایم ڈی یعقوب پاشاہ ضلع جنگاؤں اور ایک معصوم لڑکے نے عیش و عشرت کی زندگی گذارنے کیلئے چوریاں کرنے لگے، اس واردات سے قبل یہ مجرمین سزا کاٹ چکے تھے ۔ ونود اور منوج انجینئرنگ کی تعلیم ترک کے چوریاں کرنے لگے، یہ ٹیم جنگاؤں ملز کالونی، حسن پرتی، پروت گری، اسٹیشن گھن پور، پالاکورتی پولیس اسٹیشن حدود میں چوریاں کرنے لگی۔ سی سی ایس ٹیم نے ان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 16 لاکھ 78 ہزار مالیت کے طلائی زیورات ضبط کئے۔ 551 گرام سونا، 625 گرام چاندی۔ اس موقع پر کمشنر نے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں پر سخت نظر رکھیں اور روزانہ کی عملی زندگی میں بچوں کے چال چلن میں کوئی تبدیلی تو نہیں آئی اس پر غور کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے اپنے گھروں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیںاس سے نظر رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سارقین کی ٹولی دن کے اوقات میں خالی اور قفل پڑے ہوئے گھروں کا جائزہ لیتی اور رات کے اوقات میں چوریاں کرتی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ورنگل سی سی ایس ٹیم کیلئے ایوارڈ اور تمغہ سے نوازنے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے۔ اس موقع پر کرائم اے سی پی پوجا، انسپکٹر ڈیویڈ راج، ایم ڈی مسادولہ بابا، راما راؤ ، ہیڈ کانسٹبل ویرا سوامی، شیوا کمار و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT