Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں جشن تلنگانہ کا کامیاب کل ہند مشاعرہ

ورنگل میں جشن تلنگانہ کا کامیاب کل ہند مشاعرہ

قاضی پیٹ /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں ورنگل میںجشن تلنگانہ کا آبنوس فنکشن ہال ورنگل میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی۔ قابل ذکر افضل منگلوری، محترمہ ڈاکٹر ورشابرکھا(ناگپور)، محترمہ نوری عزیز(جالنہ)، سندر مالیگائوں، جناب فیروز رشید (نا

قاضی پیٹ /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں ورنگل میںجشن تلنگانہ کا آبنوس فنکشن ہال ورنگل میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی۔ قابل ذکر افضل منگلوری، محترمہ ڈاکٹر ورشابرکھا(ناگپور)، محترمہ نوری عزیز(جالنہ)، سندر مالیگائوں، جناب فیروز رشید (ناندیڑ)، شاداب بے دھڑک مدراسی (چننائی)، گوند اکشے (حیدرآباد)، ابراہیم خان ایاز(حیدآباد)، جناب اشفاق اصفی(نظام آباد)کے علاوہ مسعود مرزا محشر، تاج مضطر، ڈاکٹر عزیز احمد عرسی، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، اقبال درد، صادق احمد صادق، علی الدین گوہر، پروفیسر احمد حسین خیال،ودیگر نے تلنگانہ اور اصلاحی پہلو کے موضوعات کولے کر بہت خوبصورت شعر پیش کئے ۔ تمام شعراء کرام نے اردو زبان کے فروغ کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کی جانیوالی خدمات کو سراہا، ابتداء ہی سے مشاعرہ کامیابی کیجانب رواں دواں رہا۔ رات 2بجے تک مشاعرہ دلچسپی کی ساتھ سماعت کیا گیا۔ فیرروز رشید نے ذمہ داری کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اشفاق اصفی، افضل منگلوری، سندر مالیگائوں ، بے دھڑک مدراسی ، نوری عزیز کو اچھے اشعار پیش کرنے پر انہیں بار بار پڑھنے کیلئے اصرار کیا گیا۔ دوران مشاعرہ تلنگانہ کیلئے جان کی قربانی دینے والوں کی قربانیوں کو بھی خراج پیش کیا گیا۔ اس مشاعرہ میں معزیزین شہر، تلنگانہ پارٹی کے قائدین،کے علاوہ پی ڈی ، ڈی آر ڈی اے مسٹر پی وینکٹیشورلو، میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ سپرینٹنڈنٹ رمیش بابو، وقف انسپکٹر حسن نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT