Tuesday , December 11 2018

ورنگل میں حضرت شاہ سید محمد حسینی القادری کا عرس شریف

ورنگل۔/19جنوری، ( فیکس ) شہر ورنگل کے ممتاز صوفی بزرگ شیخ المشائخ محسن ورنگل حضرت الحاج شاہ سید محمد حسینی القادری الملتانی چشتی صابری المعروف حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ محلہ شیر پورہ ورنگل کا 94واں سالانہ عرس تقاریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ زیر نگرانی مولانا سید غوث احمد محمودی القادری چشتی صابری منایا جارہا ہے۔ جناب محمد شرف الد

ورنگل۔/19جنوری، ( فیکس ) شہر ورنگل کے ممتاز صوفی بزرگ شیخ المشائخ محسن ورنگل حضرت الحاج شاہ سید محمد حسینی القادری الملتانی چشتی صابری المعروف حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ محلہ شیر پورہ ورنگل کا 94واں سالانہ عرس تقاریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ زیر نگرانی مولانا سید غوث احمد محمودی القادری چشتی صابری منایا جارہا ہے۔ جناب محمد شرف الدین محمودی کے بموجب نظام المعل اس طرح ہے۔ 19جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف اور جلسہ سیرت طبیہ اولیاء کرام ہوگا۔ جلسہ کو سجادہ نشین و متولی بارگاہ مخاطب کریں گے۔ 20جنوری بروز منگل 4بجے تا نماز عصر محفل درود شریف، بعد نماز عصر محفل سماع، بعد نماز مغرب تناول تبرک اور بعد نماز عشاء سجادہ نشین کی قیامگاہ مقام محمود شیر پورہ ورنگل سے صندل شریف برآمد ہوکر مختلف محلہ جات سے گشت کرتے ہوئے درگاہ شریف پہنچے گا۔21جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر محفل درود شریف، بعد نماز مغرب عرس مبارک تناول تبرک چراغاں، بعد نماز عشاء 8بجے شب تا 9بجے شب نعتیہ مشاعرہ بہ اہتمام بزم محمدی ورنگل ہوگا۔ مشاعرہ کے بعد عظیم الشان محفل سماع بمقام گورنمنٹ ایڈیڈ اسلامیہ ہائی اسکول اردو میڈیم شیر پورہ ورنگل میں ہوگی۔ جس میں قوال ماجد اخلاص حسین قوال و ہمنوا رامپور اتر پردیش خراج عقیدت پیش کریں گے۔22جنوری بروز جمعرات 10بجے دن محفل سماع و ختم کلام مجید و فاتحہ خوانی، بعد نماز ظہر تناول تبرک و سلام و محفل سماع کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT