Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں حضرت محمود حسینی قادری ؒ کے عرس کا آغاز

ورنگل میں حضرت محمود حسینی قادری ؒ کے عرس کا آغاز

ورنگل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر ورنگل کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج شاہ سید محمود حسینی القادری ؒ الملتانی چشتی صابری المعروف ایاز خواجہ (خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیر پورہ ورنگل کا 57 واں عرس شریف نہایت تزک و احتشام کے ساتھ زیر نگرانی حضرت الحاج سید شاہ غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حض

ورنگل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر ورنگل کے جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت الحاج شاہ سید محمود حسینی القادری ؒ الملتانی چشتی صابری المعروف ایاز خواجہ (خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیر پورہ ورنگل کا 57 واں عرس شریف نہایت تزک و احتشام کے ساتھ زیر نگرانی حضرت الحاج سید شاہ غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی قبلہ ورنگل منایا جارہا ہے ۔ سہ روزہ تقاریب عرس کا نظام العمل اس طرح رہے گا۔ 15 اگست بروز جمعہ 18 شوال المکرم 1435 بعد نماز عصر محفل درود شریف ، بعد نماز مغرب غسل شریف و فاتحہ تناول تبرک بعد نماز عشاء مجلس قصیدہ بردہ شریف 10 بجے ساعت شب سجادہ نشین صاحب کی قیامگاہ ’’مقام محمود‘‘ شیر پورہ ورنگل سے صندل برآمد ہوگا اور 11 ساعت شب محفل سماع ہوگی ۔ 16 اگست بروز ہفتہ )19 شوال المکرم) بعد نماز عصر محفل دورد شریف ، فاتحہ عرس شریف چراغاں تناول تبرک عام و خاص بعد نماز عشاء محفل نعت و منقبت بااہتمام بزم محمدی ورنگل منعقد ہوگی محفل نعت کے بعد عظیم الشان پیمانے پر گورنمنٹ ایڈیڈ ہائی اسکول اسلامیہ اردو میڈیم شیر پورہ ورنگل میں محفل سماع ہوگی جس میں قومی سطح کے نامور قوال خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ 17 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر ختم کلام مجید سلام و فاتحہ خوانی کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام ہوگا ۔ حضرت الحاج قاری مسعود احمد محمودی،حضرت الحاج محمد جمیل احمد محمودی، حضرت الحاج قطب الدین شریف محمودی اور جناب محمد شرف الدین محمودی نے آپ تمام سے تقاریب عرس میں شرکت کی گذارش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT