Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں حق رائے دہی سے متعلق آج شعور بیداری پروگرام

ورنگل میں حق رائے دہی سے متعلق آج شعور بیداری پروگرام

ورنگل۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر امرپالی کے بموجب طلبہ میں حق رائے دہی کے استعمال کے متعلق شعور بیداری کرنے اور راست طور پر بات چیت کا پروگرام ہنمکنڈہ بھیمارام جونیر کالج میں منعقد ہوگا جس میں ریاستی الیکشن آفیسر بھنور لال شرکت کریں گے۔ پروگرام 10:30 بجے منعقد ہوگا۔ علاوہ اس کے ریاستی الیکشن آفیسر بھنور لال نے ضلع کلکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 25 جنوری قومی ووٹر ڈے پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پروگرام منعقد کریں۔ اس دن ورنگل میں این ایس ایس، این ایس ایس اور دیگر این بی اوز کے ساتھ 1500 افراد کے ساتھ 3 کیلومیٹر تک ریالی نکالی جائے گی۔ 20 جنوری صبح 10:30 بجے ایس وی ایس جونیر کالج بھیمارام میں منعقدہ پروگرام میں ریاستی الیکشن آفیسر بھنور لال کے ہمراہ ورنگل اربن کلکٹر امرپالی، ورنگل رورل کلکٹر پرشانت جیون پاٹل شرکت کریں گے۔

 

کلواکرتی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
کلواکرتی۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ کے تحت شہر میں مختلف ترقیاتی کام خاص کر سی سی روڈس کی تعمیر، نالوں کی تعمیر بہت تیز رفتاری سے چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج وارڈ نمبر 8 میں چیرمین بلدیہ سری سیلم اور وارڈ کونسلر دُرگا پرساد نے 4 لاکھ کی رقم سے 100 میٹر پر مشتمل نالی کی تعمیراتی کاموں کا افتتاح انجام دیا  جبکہ اس موقع پر ان کے دیگر کونسلر وجئے اور بلدیہ کے ممبران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT