Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں دعوت افطار کا انعقاد

ورنگل میں دعوت افطار کا انعقاد

ورنگل۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ورنگل کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ہوا ۔ لوگوں کی کثیرتعداد اس افطار عام میں موجود تھی کیونکہ اہتمام اسطرح کیا گیا کہ بعد نماز عصر علاقائی زبان تلگو میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جناب محمد اعظم مودود کی تقریر ہوئی ۔ اجتماع سے قبل جناب محمد صوفی حافظ قرآن نے البقرہ کی 183

ورنگل۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ورنگل کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ہوا ۔ لوگوں کی کثیرتعداد اس افطار عام میں موجود تھی کیونکہ اہتمام اسطرح کیا گیا کہ بعد نماز عصر علاقائی زبان تلگو میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جناب محمد اعظم مودود کی تقریر ہوئی ۔ اجتماع سے قبل جناب محمد صوفی حافظ قرآن نے البقرہ کی 183 تا 186 آیات کا تلاوت و ترجمہ پیش کیا۔ اس کی تلگو ترجمانی جناب محمد ایوب علی نے کی ۔ جناب محمد عبدالستار نے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور جناب محمد اعظم مودود نے اسلام کے مذہب کا ایک تاریخی پس منظر پیش کیا اور کہا کہ رمضان کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض قرار دیئے گئے ہیں جس طرح کے اس سے پہلے کے قوموں پر فرض تھے ۔ نماز مغرب ادا کی گئی اور غیرمسلم افراد نے نماز کا مشاہدہ کیا ۔ اس کے بعد قرآن مجید کی تلگو ترجمانی کے نسخے تقسیم میں لائے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT