Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں روہینی ہاسپٹل میں پیش آئے آتشزدگی کا واقعہ ۔ ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

ورنگل میں روہینی ہاسپٹل میں پیش آئے آتشزدگی کا واقعہ ۔ ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

قاضی پیٹ۔/17اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مریض یہ سوچ کر دواخانہ میں شریک ہوتے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد مرض سے شفاء حاصل ہوگی۔ لیکن وہ یہ خواب میں بھی نہیں سوچتے کہ دواخانہ میں ایک نئی زندگی پانے کے بجائے وہ آتشزدگی کا شکار ہوکر ہمیشہ ابدی نیند سوجائیں گے۔ تاہم صلع ورنگل میں صوبیداری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک قدیم سرکاری دواخانہ روہینی ہاسپٹل کے اسٹاف کی لاپرواہی کے سبب چار سے زائد مریضوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 160سے زائدمریض بری طرح سے زخمی ہوگئے انہیں پولیس اور دیگر عملہ نے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روہینی ہاسپٹل کی چوتھی منزل پر موجود گیاس لینڈر پھٹ جانے سے آگ ایک مقام سے دوسرے مقام تک پھیل گئی۔ دوسری منزل کے ایمرجنسی وارڈ میں دو مریضوں کا آپریشن کیا جارہا تھا ، مگر آگ پھیلتے ہی ڈاکٹرس آپریشن روکتے ہوئے مریض کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں مذکورہ مریض کی جھلس کر موت واقع ہوگئی۔ جبکہ آج صبح زخمی ہونے والے دو اور مریض بھی زندگی کی جنگ ہار کر ابدی نیند سوگئے۔ ضلع ورنگل میں پیش آئے اس المناک واقعہ پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی انٹلیجنس نوین چندا سے فوری رپورٹ طلب کی اور انہیں فوری طور پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں صوبیداری پولیس کے سرکل انسپکٹر سرینواس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ روہینی ہاسپٹل میں پیش آئے اس المناک حادثے کے مریضوں کے رشتہ داروں نے غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور خاطیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT