Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں سارقین کی ٹولی گرفتار

ورنگل میں سارقین کی ٹولی گرفتار

13لاکھ 50ہزار مالیت زیورات ضبط: پولیس کمشنر
ہنمکنڈہ۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے پولیس کمشنریٹ ورنگل میں اخباری نمائندوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل شہر حدود میں سرقہ کرنے والی 6 رکنی ٹولی کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 13 لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات ضبط کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر ورنگل کے شمون یپٹ سے تعلق رکھنے والی 6 رکنی ٹولی محمد بیابانی عمر 31سال، شیخ یونس 25سال، محمد سلیم 24سال،  محمد علیم الدین 23سال ، ممتاز 22سال، یعقوب پاشاہ 22سال یہ نوجوان شہر میں تنہا جانے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے سرقہ کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی کا اصل سرغنہ محمد بیابانی سال 2013 میں وردھنا پیٹ پولیس حدود میں ایک شخص کو قتل کرکے سرقہ کی واردات کے علاوہ گیس گنڈا، دھرما ساگر میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اس ضمن میں سابق میں سزا بھگت چکا ہے۔ اس طرح شیخ یونس سال 2015 میں صوبیداری پولیس حدود میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث رہا ان کے دیگر ساتھی بھی عیش و عشرت کی زندگی گذارنے کیلئے سرقہ کی وارداتوں میں شامل رہے ۔ یہ ٹولی کے لوگ سرقہ کے ساتھ ساتھ تنہا جانے والوں کو ڈرا دھمکاکر وصولی کیا کرتے تھے۔ ان اطلاعات پر پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے کمشنریٹ کرائم اے سی پی آئی پوجا، سی سی ایس انسپکٹر ڈیویڈ راج کے ساتھ ٹیم کو تیار کیا اور اس ٹیم نے خصوصی جال بچھاکر اس ٹولی کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضہ سے 320 گرام مالیت کے طلائی زیورات ایک آٹو، تین موٹر سیکل جملہ مالیت 13لاکھ 50ہزار۔ یہ ٹولی حسن پرتی پولیس اسٹیشن حدود میں 5، ہنمکنڈہ میں 2، آتما کور میں 2، مٹھواڑہ پی ایس حدود میں ایک واردات انجام دی تھی۔ اس ٹولی کو گرفتار کرنے والوں میں پولیس عہدیدار کرائم اے سی پی پوجا، سی سی ایس انسپکٹر ڈیویڈ راج، ایس آئی سبرامنیشور راؤ، اے ایس آئی سنجیویا ریڈی، کانسٹبل سرینواس، شیخ محمود علی ( منا ) روی کمار اور دیگر شامل ہیں۔

نارائن کھیڑ میں حادثہ
ایک خاتون ہلاک
نارائن کھیڑ۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر نارائن کھیڑ کے راجیو چوک کے قریب واقع سنتوش پرکاش کی گرنی میں آج 12بجے دن موضع تورونائیک انکیل منڈل ناگل گیدا سے تعلق رکھنے والی موتی بائی نے گرنی میں سمیاں نکالنے کے دوران اچانک گرنی کے پٹے کی زد میں آنے کی وجہ سے جسم سے سر الگ ہوگیا۔ موتی بائی 55سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ نارائن کھیڑ سب انسپکٹر پولیس نریندر کو اطلاع ملنے پر برسر موقع پہنچ کر نعش کو نارائن کھیڑ سرکاری دواخانہ پوسٹ مارٹم  روم منتقل کرکے دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کی گئی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT