Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں صحافیوں کیلئے دوروزہ تربیتی پروگرام

ورنگل میں صحافیوں کیلئے دوروزہ تربیتی پروگرام

ورنگل۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس جگن ڈی ڈی آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ ماہ کی 16، 17 تاریخ کو نندنا گارڈن ہنمکنڈہ میں متحدہ ضلع ورنگل کے صحافیوں کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے تحت تربیتی پروگرام میں ورنگل اربن، ورنگل رورل، جنگاؤں، بھوپال پلی، محبوب آباد اضلاع کے صحافی 15 ستمبر تک ڈی پی آر او دفاتر میں ناموں کا اندراج کریں۔ الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا جرنلسٹ کیلئے پروگرام کے دوسرے دن اسنادات دیئے جائیں گے۔ اس تربیتی پروگرام سے تلنگانہ پریس اکیڈیمی صدر ایم نارائنا کے علاوہ ممتاز صحافیوں کے خطابات ہوں گے۔ 16 ستمبر کو صحافیوں کے تربیتی کیمپ کا ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری افتتاح کریں گے۔ پہلے دن دوپہر کے سیشن میں اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مدھو سدھن چاری شرکت کریں گے۔ دوسرے دن ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی و دیگر چیرمین شرکت کریں گے۔ تربیتی پروگرام صبح 10بجے تا شام 5 بجے جاری رہے گا۔ اس موقع پر میڈیا اکیڈیمی منیجر جی لکشمن، ورنگل رورل ڈی پی آر او کرن مائی، رام موہن شریک تھے۔

 

ریاستی وزیر ہریش راؤ کا
آج دورہ کوہیر
کوہیر۔/13 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر سرینواس نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 14ستمبر صبح 11بجے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور محمد فرید الدین رکن قانون ساز کونسل نے کوہیر منڈل کے مواضعات قومی شاہراہ نمبر 65 پر واقع موضع کتور ڈی ، کویلی چوراستہ ، دیگوال، رائے پلی چوراستہ، مدری چوراستہ پر ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری پروگرام میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT