Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں مستحق غریب خواتین میں رمضان راشن کی تقسیم

ورنگل میں مستحق غریب خواتین میں رمضان راشن کی تقسیم

ورنگل۔ 11جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام غریب مستحق مسلم خواتین میں رمضان راشن پیاکیج کی آئیڈیل ہاسٹل ہنمکنڈہ عیدگاہ تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سید انور شریف نائب صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل ‘ محمد سراج احمد سکریٹری‘ تاج الدین جوائنٹ سکریٹری ‘ محمد چشتی خازن ‘ خواجہ مقصود احمد شمش‘

ورنگل۔ 11جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام غریب مستحق مسلم خواتین میں رمضان راشن پیاکیج کی آئیڈیل ہاسٹل ہنمکنڈہ عیدگاہ تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر سید انور شریف نائب صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل ‘ محمد سراج احمد سکریٹری‘ تاج الدین جوائنٹ سکریٹری ‘ محمد چشتی خازن ‘ خواجہ مقصود احمد شمش‘ غوث محی الدین ‘ محمد نعیم الدین ‘ محبوب علی بابا ٹی آر ایس میناریٹی سیل صدر ‘ محمد اقبال علی ( مسجد النور) ‘ نور اللہ حسینی و دیگر موجود تھے ۔ 200سے زائد رمضان پیاکیجس میں مسلم خاندانوں میں تقسیم کے لئے ‘ اس رمضان راشن پیک میں 15کلوچاول ‘ املی ‘ دال ‘ تیل ‘ مرچ پاؤڈر ‘ پیاز ‘ نماز ‘ چنے کی دال ‘ آٹا ‘ شکر‘ چائے پتی ‘ ادرک لہسن ‘ کھجور ‘ ہلدی و دیگر خوردنی اشیاء شامل ہیں ۔ ذمہ داران مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے منظم انداز میں فلاحی و رفاہی کام گذشتہ 27سالوں سے جاری ہے۔ تمام اہل خیر حضرات کے مسلسل تعاون کی وجہ سے ہی مسلم ویلفیر سوسائٹی ایک طویل عرصہ سے ورنگل میں فلاحی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سوسائٹی کی جانب سے ہر ماہ 5غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں مالی امداد کے علاوہ ہر تعلیمی سال کے آغاز پر طلباء وطالبات میں نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔ دور دراز علاقوں کی مسلم لڑکیوں کے قیام و طعام کے انتظام کیلئے گرلز ہاسٹل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ غریب لڑکیوں میں برقعوں کی تقسیم کے علاوہ غریب و نادار لاوارث مسلم میتوں کی تدفین ‘ دیہی علاقوں میں دینی تعلیم کا انتظام اور ضرورتمند کی حاجت روائی کے ذریعہ مختلف میدانوں میں بے لوث فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ 250 روپئے ہر ماہ مستحق بیواؤں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ سالانہ 5لاکھ سے زائد کی رقم بیواؤں میںتقسیم کی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ غریب طلبہ کی امتحانی فیس بھی سوسائٹی کی جان بسے ادا کی جاتی ہے ۔سوسائٹی کی جانب سے خودروزگار ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔ ذمہ داران مسلم ویلفیر سوسائٹی نے کہا کہ فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے اہل خیرحضرات تعاون فرمائیں ۔ مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل ‘ اکاؤنٹ نمبر 36012010074732 ‘ آئی ایف ایس سی نمبر : SYNB. 0003601 ۔ سنڈیکیٹ بینک ہنمکنڈہ ۔

TOPPOPULARRECENT