Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر ناگر کرنول میںجشن

ورنگل میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر ناگر کرنول میںجشن

ناگرکرنول /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل کے پارلیمانی ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کے پی دیاکر کی بھاری اکثریت سے جیت پر ناگرکرنول میں ٹی آر ایس کے زیر اہتمام جشن مناتے ہوئے میٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی کے مستقر میں واقع قیام گاہ اور بس اسٹانڈ کے روبرو پٹاخے جلاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ بعد ازاں ٹی آر ایس کے قائدین نے کے سی آر زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے موٹر سائیکل ریالی منظم کی پروگرام میں ٹی آر ایس کے ریاستی قائد جئے رگھونندن ریڈی ، اقلیتی قائدین جناب محمد حنیف ، حمید ، رمیش گوڑ اور دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT