Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں کیریئر گائیڈنس پروگرام ایم اے حمید کا کیریئر لکچر اور کونسلنگ

ورنگل میں کیریئر گائیڈنس پروگرام ایم اے حمید کا کیریئر لکچر اور کونسلنگ

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) آرٹس اینڈ سائنس کالج پلاٹینم جوبلی آڈیٹوریم صوبیداری ہنمکنڈہ میں ہفتہ 16اپریل صبح 11بجے کیریئر گائیڈنس پروگرام مقرر ہے۔ جناب الطاف حسین رجسٹرار کاکتیہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدارت جناب انیس صدیقی کریں گے۔ حیدرآباد سے کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید شرکت کریں گے اور کیریئر لکچر دیں گے۔ نیٹ امیدواروں کیلئے کلیم صدیقی جمیل اور محمد محبوب معلومات فراہم کریں گے۔ ایس ایس سی ، انٹر، ڈگری اور ٹیٹ امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں اور شخصی کونسلنگ میں اپنے شکوک دور کریں۔

گٹکھا کی فروخت ، کارروائی کا انتباہ
کیرا میری۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی پولیس کی جانب سے آج کیرا میری کے تمام پان شاپ اور کرانہ دکان والوں کو گٹکھا فروخت کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب مقامی انچارج سب انسپکٹر راتھوڑ تاناجی کی قیادت میں پولیس کی سات رکنی ایک ٹیم نے آج کیرا میری کے تمام کرانہ دکانات اور پان شاپس کی تنقیح کی۔ اس موقع پر تمام گٹکھا فروخت کرنے والوں کو انتباہ دیا کہ گٹکھا فروخت کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT