Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل میں14فروری کو دوبدو پروگرام

ورنگل میں14فروری کو دوبدو پروگرام

رجسٹریشن جاری، سرپرستوں سے استفادہ کی خواہش

ورنگل۔/3فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ سیاست میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم، الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام 14فبروری بروز اتوار تیسرا دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا۔ ایم اے نعیم کے بموجب سیاست، ایم ڈی ایف، مسلم انٹلکچول فورم کے تحت شہر ورنگل میں کامیاب دو پروگرام منعقدکئے جاچکے ہیں جس کے نہایت ثمر آور نتائج برآمد ہوئے۔ مسلسل عوام کے اصرار پر سیاست کی جانب سے شہر ورنگل میں ایم ڈی ایف و الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے اشتراک سے تیسرا دوبدو ملاقات پروگرام 14فبروری سٹی فنکشن پیالیس ایل بی نگر ورنگل میں صبح 10بجے تا 3بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ خواہشمند والدین اور سرپرست لڑکے اور لڑکیوں کے دو عدد بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ساتھ جلد سے جلد رجسٹریشن کروالیں۔ صوبیداری باسط نگر، جولائی واڑہ کے حضرات جناب مسعود مرزا محشر سے ربط کریں، ان کا سیل نمبر9885054453 ورنگل کے علاقہ منڈی بازار، نظام پورہ، چار باؤلی، مولا علی، شیر پورہ محلہ جات کے حضرات جناب محمد اقبال علی سکریٹری مسجد النور ملگ روڈ کے سیل نمبر 9989583658 پر ربط کریں۔ ایل بی نگر، بینک کالونی، کاشی بگا، تلک روڈ، شانتی نگر، دیشائی پیٹھ روڈ و دیگر حضرات جناب محمد سراج احمد سے 9849325271 کے علاوہ ہنمکنڈہ کے لوگ جرنلسٹ اسمعیل ذبیح9849209120 پر ربط پیدا کریں۔ بیوٹی کنگس ہال منڈی بازار ورنگل پر بھی بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ دوبدو پروگرام کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ پیامات کا رجسٹریشن قبل از وقت کروالیں۔ عقد ثانی کیلئے علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے کنوینر پروگرام جرنلسٹ ایم اے نعیم سے سیل نمبر 9849012987 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT