Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل و کھمم میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں

ورنگل و کھمم میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ورنگل میونسپل کارپوریشن اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات منعقد کرنے کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا ہے اس کے علاوہ دوباک اور اچم پیٹ نگر پنچایتوں کیلئے بھی انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن ریاست تلنگانہ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انتخابات کی تیاریوں کے ایک حصہ کے طور پر بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور ویمن ووٹرس کی نشاندہی کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا اور اس کے مطابق بتایا گیا کہ جاریہ ماہ 16 نومبر تک گھر گھر سروے پروگرام منظم کیا جائے گا اور 19 نومبر کو فہرست رائے دہندگان کے مسودہ کا اعلان کیا جائے گا اور 20 تا 23 نومبر تک مسودہ فہرست رائے دہندگان کے تعلق سے اعتراضات قبول کئے جائیں گے اور 24 تا 30 نومبر تک اعتراضات کی یکسوئی کی جائے گی اور آئندہ ماہ 4 دسمبر کو ایس سی ، ایس ٹی اور ویمن ووٹرس کی قطعی فہرست رائے دہندگان کا اعلان کیا جائے گا علاوہ ازیں 10 دسمبر کو بی سی ( بیاک ورڈ کلاسیس ) ووٹرس کی قطعی فہرست جاری کئے جانے کا قوی امکان پایا جاتا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ان تیاریوں کے ذریعہ بہر صورت مذکورہ بلدی کارپوریشن وغیرہ کیلئے انتخابات منعقد کرنے کی ممکن کوششوں کا آغاز کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT