Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل پارلیمانی انتخاب میں جی ونود کو کامیاب بنانے کی اپیل

ورنگل پارلیمانی انتخاب میں جی ونود کو کامیاب بنانے کی اپیل

سی پی آئی نارتھ زون کا اجلاس ، سی وینکٹ ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔4نومبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نارتھ زون عاملہ کا ایک اجلاس سی پی آئی پارٹی ہیڈکوراٹرمخدوم بھون میںمنعقد ہوا جس میں پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کے علاوہ سینئر کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ ‘ نارتھ زون کنونیر ڈاکٹرسدھاکر‘ سلیم خان ‘گیلویہ‘ رام سنگھ اور دیگر نے شرکت کی ۔ بعد ازاں جناب سید عزیز پاشاہ نے عدم راوداری کے خلاف احتجاج کا کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کو ذمہ دار ٹھرانے کے بی جے پی قائدین کے بیانات کی مذمت کی اور کہاکہ عدم رواداری کے بڑھتے واقعات کے خلاف صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے بھی تشویش ظاہر کی باوجود اسکے بی جے پی حکومت اپنی ناکامیو ں او رکوتاہیوںکی پردہ پوشی کے لئے کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے جب کہ ملک میں بڑھتی عدم راوداری کے خلاف فلمی اداکار شاہ رخ خان کے بیان پر سادھو پراچی کے ردعمل کی بھی مذمت کی اور کہاکہ عدم رواداری کے خلاف بولنے والوں کو پاکستان کا ایجنٹ قراردینا یا پھر پاکستان بھیج دینے کی بات کرنا بی جے پی قائدین کے حقیقی چہروں کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترقی کے اپنے موضوع سے ہٹ کر فرقہ پرستی کی راہ پر گامز ن ہے جس کا خمیازہ بی جے پی کو بہار الیکشن کے نتائج کی شکل میںملے گا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری سی پی آئی نے ورنگل ضمنی انتخابات میں بائیں بازو جماعتوں کے تائیدی امیدوار پروفیسر گالی ونود کمار کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کر نے والے گالی ونود کمار عوامی مسائل سے واقف ہیں اور زمین سے جڑی ہوئی شخصیت بھی ہیں جن کی کامیابی ورنگل کے عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہوگا۔انہوں نے مجوزہ بلدی انتخابات میںبھی بائیںبازو جماعتوں کے اتحاد کو ضروری قراردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT