Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کا ضمنی انتخاب ، بی جے پی امیدوار کے نام کا اعلان

ورنگل کا ضمنی انتخاب ، بی جے پی امیدوار کے نام کا اعلان

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) کانگریس ، ٹی آر ایس اور بائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کا اعلان کردیئے جانے کے بعد تلنگانہ بی جے پی کی قیادت ورنگل لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے لئے ایک غیر مقیم ہندوستانی کے انتخاب کا اعلان کیا ہے ۔ پگڑی پاٹی دیویا جو غیر مقیم ہندوستانی ہیں، جنہوں نے 1964 ء میں عثمانیہ یونیورسٹی سے میڈیسن میں تعلیم حاصل کی تھی اور کچھ عرصہ تک ورنگل میڈیکل کالج میں کام کیا تھا ، بعد ازاں وہ ا مریکہ منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بحیثیت صدر شعبہ اطفال خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی انتخابی کمیٹی کی سفارش پر قومی کمیٹی نے دیویا کے نام کی توثیق کی۔ دیویا بی جے پی اور تلگودیشم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ حلقہ ورنگل میں 21 نومبر کو رائے دہی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT