Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کی جیل سے پاکستانی قیدی کی رہائی

ورنگل کی جیل سے پاکستانی قیدی کی رہائی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ورنگل کی سنٹرل جیل سے آج پاکستانی قیدی کو رہا کردیا گیا ۔ ارشد محمد کو جیل سپرنٹنڈنٹ ایم سمپتھ نے حیدرآباد کی پولیس کے حوالے کیا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اگرچیکہ ارشد محمد کی جیل کی سزآ گذشتہ سال اگست میں مکمل ہوئی تھی اور حکومت ہند نے اس کے ملک واپس جانے کی بھی اجامت دی تھی لیکن وہ نہیں جاسکا کیوں کہ حکومت پاکستان نے اس کے کیس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا اور دستاویزی عوامل میں تاخیر کی وجہ سے ایک سال تک جیل میں رہنا پرا ۔ ارشد نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی تھی کہ اسے اس کے ملک واپس جانے میں مدد کریں تو انہوں نے پہل کی اور اب وہ اپنے وطن واپس ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT