Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ورنگل کی عوام کا ٹی آر ایس پر بھرپور اعتماد

ورنگل کی عوام کا ٹی آر ایس پر بھرپور اعتماد

کریم نگر /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قابل مبارکباد ہیں ورنگل کے عوام جنہوں نے ضمنی چناؤ میں سوچ سمجھ کر صحیح فیصلہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی تائید کرتے ہوئے حکومت پر اعتماد کیا اور منصوبہ کوشش کرنے والے اتم کمار ۔ کشن ریڈی بی جے پی تلگودیشم وائی ایس آر کانگریس یا کانگریس کے قائدین کے منہ پر زبردست طمانچہ لگاہے ۔ تلنگانہ وہپ کے ایشور نے ان خیالات کا اظہار کیا وہ یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 40 برس کانگریس نے حکومت کی مرکز میں بی جے پی برسر اقتدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں اپنے ترقیاتی پروگراموں ، عوامی بہبودی کارناموں کی تشہیر کی بجائے کے سی آر پر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ ورنگل کے عوام کی دانشمندی کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے تمہیں قصوروار قرار دے دیا ۔ ٹی ڈی پی اور کانگریس نے تحریک تلنگانہ کی ناکامی کیلئے مبینہ کافی روپیہ خرچ کیا اور اب بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ عوام کو کے سی آر پر اعتماد ہے ۔ کے سی آر کے ترقیاتی کاموں پر ان کا اعتماد قائم ہے ۔ آج کے سی آر نے جو فیصلیکئے ہیں اس سے عوام خوش ہے۔ 2014 کے چناؤ میں 55 فیصد ووٹس حاصل ہوئے تھے ۔ اب 75 فیصد ووٹرس ملے ہیں۔ کانگریس پاتال میں جاچکی ہے ۔ کے سی آر کو آسمان سے نیچے لانے کا دعوی کیا تھا لیکن آج وہ خود اوندھے منہ گرچکے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آئندہ تمام پارٹیوں کے اتحاد سے مقابلہ کیا جائے گا ٹھیک ہے کوشش کریں ۔ لیکن ہم خود ہمارے قائد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہم پر اعتماد ہو ہماری کارکردگی سے مطمین ہوں تو ووٹ دینا ۔ ہم اپنے وعدے پورے نہ کریں گے تو تمہارے پاس ووٹ مانگنے نہیں آئیں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں مسٹر سردار رویندر سنگھ ، وائی سنیل راؤ ، اے اشوک وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT