Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / ورنگل کے ایک حاجی کا مدینہ منورہ میںانتقال

ورنگل کے ایک حاجی کا مدینہ منورہ میںانتقال

حیدرآباد۔24ستمبر ( پریس نوٹ )ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے حاجی صاحب ،جناب یوسف سلیم عمر 60سال کا آج مدینہ منورہ کے ایک ہسپتال میں تنفس کے عارضہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ وہ کور نمبرTSR-2536-2-0 کے تحت اپنی اہلیہ محترمہ اشرف سلطانہ کے ہمراہ 17ستمبر کو بہ عزم حج حیدرآباد سے براہ جدہ مکہ معظمہ روانہ ہوئے تھے۔ نماز جنازہ بعد عصر ادا کی گئی اور جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خادم الحجاج کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین کیلئے فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ وہ حج مشن اور خادم الحجاج سے مسلسل ربط میں ہیں۔ اب تک تلنگانہ کے آٹھ حاجی صاحبان کا انتقال ہوا ہے۔‘جبکہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کے جملہ 11 حاجی صاحبان فوت ہوئے ہیں ‘ جن میں آندھرا پردیش کے دو اور کرناٹک کے ایک حاجی شامل ہیں۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مرحوم کے لواحقین سے بات کی اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی۔

TOPPOPULARRECENT