Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کے جاں بحق حاجی کی شناخت

ورنگل کے جاں بحق حاجی کی شناخت

حیدرآباد12 اکٹوبر (سیاست نیوز) حج کے موقع پر منی میں پیش آئے بھگدڑ کے سانحہ میں لاپتہ ورنگل کے ایک حاجی محمد معز ربانی کی شناخت ہوچکی ہے جو اس سانحہ میں جان بحق ہوگئے۔ حیدرآباد سے روانہ ہوئے ان کے بھائی محمد مجیب ربانی نے ان کی شناخت کی۔ محمد معز ربانی اور ان کی اہلیہ نکہت کوثر ریاض سے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ وہ مقامی اقامہ ہولڈر ہیں۔ سانحہ کے بعد محترمہ نکہت کوثر کے جان بحق ہونے کی حکام نے توثیق کردی تھی تاہم محمد معز ربانی کی شناخت نہ ہوسکی جس کے باعث انہیں لاپتہ فہرست میں شامل کیا گیا۔ اگرچہ انکا تعلق تلنگانہ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین سے نہیں ہے لیکن اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے ہنمکنڈہ ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے محمد مجیب ربانی کو ویزا کی اجرائی کیلئے وزارت خارجہ سے سفارش کی تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک دن میں ویزے کا انتظام کیا اور وہ سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بھائی کی شناخت کی۔ مجیب ربانی نے پروفیسر ایس اے شکور کو بھائی کی شناخت اور ان کے جان بحق ہونے کی اطلاع دی۔ اس جوڑے کی مکہمکرمہ میں تدفین کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران سنٹرل حج کمیٹی کو سعودی حکام سے روانہ کی گئی فہرست کے مطابق بھگدڑ کے سانحہ میں جان بحق ہونے والے ہندوستانی حجاج کرام کی تعداد 114 ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT