Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ورنگل کے عوام چندر شیکھر راؤ کو سبق سکھائیں

ورنگل کے عوام چندر شیکھر راؤ کو سبق سکھائیں

چیف منسٹر کو وعدوں سے انحراف میں مہارت : ریونت ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیف منسٹر سیندھی پیتے ہوئے بندر کا طرز عملی اختیار کر کے عوام کے ساتھ یہی رویہ اختیار کررہے ہیں ۔ مسٹر اے ریونت ریڈی کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم نے حلقہ ورنگل کیلئے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ میں تلگو دیشم بی جے پی اتحادی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے چندر شیکھر راؤ کے طرز عمل پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے اضلاع محبوبنگر و کریم نگر سے غیر مقامی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا تھا لیکن آج انکے پارٹی قائدین اپنے قائد کے سابق میں غیر مقامی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے کو فراموش کرکے دیگر امیدواروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی قائدین سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرلیں پھر دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے تعلق سے کہنے انہیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے لیکن ٹی آر ایس قائدین اپنی شہرت اور صدر پارٹی چندر شیکھر راؤ کی خوشنودی حاصل کرنے دیگر پارٹیوں کو تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے حلقہ ورنگل کے عوام سے ٹی آر ایس حکومت کو بہتر سبق سکھانے کی اپیل کی اور کہا کہ چونکہ مسٹر چندر شیکھر راؤ اپنے وعدوں سے انحراف کرنے میں نہ صرف مہارت رکھتے ہیں بلکہ اپنی اس مہارت کی وجہ سے کافی شہرت بھی رکھتے ہیں ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ مسٹر کے ٹی آر بھی مقامی نہیں کہلاتے لہذا انہیں کابینہ سے فی الفور برطرف کردینے کا پر زور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT